عمران خان کو 3چیلنج کئے، ایک بھی قبول نہیں کیا: بلاول بھٹو زرداری، حکومت ناکام ہو گئی: فضل الرحمن
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ناکامیوں پر ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر، معیشت اور کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی نااہلیوں اور پی ٹی آئی کی کرپشن کے معاملے کو اجاگر کیا۔ میں نے عمران خان کو پہلا چیلنج یہ کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی یا ٹی وی پر مناظرہ کر لیں، دوسرا چیلنج یہ کیا تھا کہ وہ این آئی سی وی ڈی طرز کا ایک ہسپتال پورے پاکستان میں دکھا دیں۔ تیسرا چیلنج یہ کیا کہ وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فی کس ٹیسٹنگ کا موازنہ سندھ سے کروا دیں لیکن عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بدھ کوٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورت حال زیربحث آئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے بجٹ کے بعد ملک کی بدتر معاشی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پربلاول بٹھو نے کہا کہ انہوں نے حکومتی کرپشن پر سوال اٹھائے مگر عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے جس کے مزید برسراقتدار رہنا کوئی اخلاقی اور سیاسی جواز نہیں ہے۔
بلاول