صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائیگا: کامران بنگش

صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائیگا: کامران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 صوابی(بیورورپورٹ) صوبائی مشیر اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے واضح کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے صحافیوں کی فلاح و بہود کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے کورونا باء وائرس سے فرنٹ لائن لڑنیوالے ڈاکٹرز اور صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کورونا سے ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی وزیراعظم کا گرین پاکستان کاخواب جلد پورا ہوگا موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تحصیل پریس کلب چھوٹا لاہور کے صدر فرمان اللہ نیازی اور جنرل سیکرٹری شہاب باور پر مشتمل وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر فرمان اللہ نیازی نے معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کو صحافیوں کے مسائل سے اگاہ کیا اور پریس کلبوں کی بلڈنگ کی قیام کو یقینی بنانے پر زور دیا جس پر معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے ان سے وعدہ کرتے ہوئے صحافیوں کے تمام تر درپیش مسائل کے حل کے لیے یقین دلایا معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس وباء سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک کے لیے ہمیشہ ہر میدان میں صحافیوں نے قربانیاں دی ہیں جس کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا گرین صاف پاکستان کا خواب پورا ہورہا ہے سینئر صحافی فرمان اللہ نیازی نے تحصیل لاہور پریس کلب رجسٹرڈ (صوابی) کی طرف سے صوابی دورہ کرنے کی دعوت دی معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے انہیں یقین دلایا کہ بہت جلد تحصیل لاہور کے صحافیوں کے لیے وہ دورہ کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -