امریکی ادارے فچ سلوشنز کی رواں سال پاکستان میں ڈالر کی قدر سے متعلق پیش گوئی

امریکی ادارے فچ سلوشنز کی رواں سال پاکستان میں ڈالر کی قدر سے متعلق پیش گوئی
امریکی ادارے فچ سلوشنز کی رواں سال پاکستان میں ڈالر کی قدر سے متعلق پیش گوئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کریڈٹ ریٹنگ ادارے فچ سلوشنز نے سال 2020ءکے دوران پاکستان میں امریکی ڈالر کی اوسطاً قدر 163 روپے اور 2021ءمیں 171 روپے رہنے کی پیش گوئی کردی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فچ سلوشنز کی جانب سے جاری کردہ پاکستانی کرنسی کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2020ءسے اب تک ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مجموعی طورپر 7 اعشاریہ 1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر پر اگرچہ بڑے پیمانے کا دباؤ نہیں ہوگا لیکن ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ پالیسی ساز عالمی مارکیٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر افراط زر کے دباؤ کو کم رکھنے کےلئے روپے کی قدر کو مزید گرنے دیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں اور اس مد میں موخر ادائیگیوں کی سہولت کے علاوہ عالمی شراکت دار جی 20 ممالک کی جانب سے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت ملنے سے فی الوقت پاکستان کے ذخائر پر بیرونی مالیاتی ادائیگیوں کا دباؤ نظر نہیں آرہا ہے بلکہ مذکورہ عوامل کے سبب پاکستان کےلئے بیرونی معیشت کے حوالے سے درپیش چیلنجز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -