دعا منگی کیس، ملزمان پر فر جرم عائد ہونے کا امکان

دعا منگی کیس، ملزمان پر فر جرم عائد ہونے کا امکان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دعا منگی اغوا کیس کے سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔بدھ کوانسداد دہشت گردی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار ملزمان ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردی جبکہ آئندہ سماعت پر ملزمان پرفرجرم عائد ہونے کا امکان ہے، عدالت نے مقدمے کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔پولیس کے مطابق دعا منگی کو ملزموں نے ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، دعا منگی کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا۔

مزید :

صفحہ آخر -