سندھ میں لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی

سندھ میں لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی
سندھ میں لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر سندھ حکومت نے ایک ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں مزید 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے، عوامی مقامات اور پارکس بھی 15 اگست بند رہیں گے جبکہ سینما ہالز کو مزید ایک ماہ کےلئے بند رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مزارات اور تمام قسم کی تقریبات بھی ایک ماہ مکمل بند ہوںگی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -