صدر مملکت سے وسیم اختر کی ملاقات کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا

صدر مملکت سے وسیم اختر کی ملاقات کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا

  

اسلام آباد/کراچی (آن لائن)صدر مملکت عارف علوی سے میئر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی ہے۔میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے رہائشیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں میئر نے بجلی کی بندش اور شہر میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔وسیم اختر کا کہناتھاکہ شدید لوڈ شیدڈنگ کی وجہ سے کراچی کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔کراچی کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے معاونت فراہم کی جائے۔ متعلقہ حلقوں سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا کہا جائے، وسیم اختر نے کہا کہ عوام اس مشکل وقت میں اتنے زیادہ نرخوں کی ادائیگی کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔صدر عارف علوی کا کہناتھا کہ کراچی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے متعلقہ حلقوں سے رابطہ کروں گا۔صدر نے میئر کو کراچی کی صورت حال میں بہتری کے بارے یقین دہانی کرائی۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -