کورونا وبا ء، بھارت کی 12ریاستیں خطرناک قرار

کورونا وبا ء، بھارت کی 12ریاستیں خطرناک قرار

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد مزید اضافے کیساتھ اب ایک ملین کے قریب پہنچ چکی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حکام نے بدھ کی صبح بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کووِڈ انیس کے ساڑھے چوبیس ہزارسے زائد نئے کیس رجسٹر کیے گئے۔ اب تک کورونا وائرس سے بھارت میں نو لاکھ چھتیس ہزار سے زیادہ افراد متاثر اور ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہزار تین سو سے زائد ہو چکی ہے۔ نئی دہلی میں وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید پانچ سو بیاسی افراد ہلاک ہو گئے۔ ملک کی ایک درجن کے قریب ریاستوں کے کئی بہت پر خطر قرار دیے گئے علاقوں میں حکام دوبارہ لاک ڈان کا اعلان کر چکے ہیں۔

بھارت کورونا وباء

مزید :

صفحہ آخر -