شیخوپورہ، محکمہ انہار کے بیلدار کو 15سال ڈیوٹی کے بغیر تنخواہ ملنے کا انکشاف 

شیخوپورہ، محکمہ انہار کے بیلدار کو 15سال ڈیوٹی کے بغیر تنخواہ ملنے کا انکشاف 

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تبدیلی سرکار کی حکومت میں بھی سرکاری خزانے کی لوٹ مار ختم نہ ہو سکی،محکمہ نہر کے سرکاری کوارٹر میں عرصہ دس سال سے ایک بیلدار ڈیوٹی کرنے کے بجائے کریانہ سٹور چلا رہا ہے،اس بات کا انکشاف ایک معزز شہری مدثر احمد خان نے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ کو دی جانیولی تحریری درخواست میں کیا، درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ نہر کا بیلدار اعجاز عرف ماموں عرصہ تقریباََ 15سال سے محکمہ نہر میں بھرتی تو ہوا مگر اس نے ایک دن بھی ڈیوٹی نہ کی کیونکہ اس کا بہنوئی شفاقت اسی محکمہ میں آفیسر ہے اور کوارٹر نمبر جے 9بھی اسی کے نام پر الاٹ ہوا ہے،اور بیلدار اعجاز عرف ماموں گھر بیٹھے ہی سرکاری خزانے سے تنخواہیں لے کر پورے محکمے کو عرصہ دراز سے ماموں بنا رہا ہے،ذرائع کے مطابق بیلدار کے بہنوئی نے بھی محکمہ نہر میں گروپ بندی بناکرمبینہ طور پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اب تک مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی جائیدیں بنا لی ہیں اوپر سے اپنے برادر نسبتی کو اپنے سرکاری کوارٹر میں کریانہ سٹور بنا کر دیا اور اس کی آمدن علیحدہ وصول کی جا رہی ہے،اس سلسلہ میں جب بیلدار اعجاز عرف ماموں  سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ ہا ں میں نے یہ کریانہ سٹور غیر قانونی بنایا ہوا ہے اب اس کو بند کر دیتا ہوں۔

محکمہ انہار

مزید :

صفحہ آخر -