اسلام آباد ،لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش کاامکان

اسلام آباد ،لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش کاامکان
اسلام آباد ،لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش کاامکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اسلام آباد ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کاامکان ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو موسم کے حوالے سے نوید سناتے ہوئے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،اٹک ،جہلم ،چکوال ،راولپنڈی ،مری ،ٹیکسلا اورگجرات میں گردوآلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات کامزید کہاہے کہ گوجرانوالہ ،فیصل آباد،جھنگ،لاہور میں بھی بارش کاامکان ہے جبکہ سرگودھا،میانوالی ،لیہ اور بھکر میں آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کامزید کہناہے کہ بالائی پنجاب،کے پی اورزیریں سندھ میں بارش متوقع ہے جبکہ آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -اسلام آباد -