قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کااجلاس آج طلب

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کااجلاس آج طلب
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کااجلاس آج طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیاگیا،مشیر خزانہ حفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں چارنکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،حیدرآبادسکھر موٹروے کی تعمیر کامنصوبہ منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا، خیبرپاس اکنامک کوریڈور کامنصوبہ منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا،اس کے علاوہ سوات موٹروے کیلئے اراضی کے حصول کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ خوشاب آوران خضدار موٹروے کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری کاامکان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -