عیدالاضحی گھروں میں منانے کیلئے پردیسیوں نے ٹرینوں پر پہلے ہی آن لائن بکنگ کروا لی

عیدالاضحی گھروں میں منانے کیلئے پردیسیوں نے ٹرینوں پر پہلے ہی آن لائن بکنگ ...
عیدالاضحی گھروں میں منانے کیلئے پردیسیوں نے ٹرینوں پر پہلے ہی آن لائن بکنگ کروا لی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عیدالاضحی گھروں میں منانے کیلئے پردیسیوں نے ٹرینوں پر پہلے ہی آن لائن بکنگ کروا لی ،ریلوے حکام کاکہناہے کہ ٹرینوں کی ایک ماہ پہلے ہی آن لائن بکنگ ہوچکی ہے،اضافی کوچزلگانے اورسپیشل ٹرینیں چلانے پرغورجاری ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کورونا پھیلاو¿کے پیش نظر40 ٹرینیں 60 فیصدبکنگ کےساتھ چلیں گی ، ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ ٹرینوں کی ایک ماہ پہلے ہی آن لائن بکنگ ہوچکی ہے،اضافی بوگیوں یاٹرینوں کی اجازت کیلئے کوشش جاری ہے۔

ذرائع ریلوے حکام نے کہاکہ لاہورسے آنے جانےوالی ٹرینوں کی عیدسے پہلے بکنگ مکمل ہوچکی ہے،اضافی کوچزلگانے اورسپیشل ٹرینیں چلانے پرغورجاری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -