انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی

  

کراچی (ڈپاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشتوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم اب حالات پہلے کے مقابلے میں کچھ بہتر ہو چکے ہیں کیونکہ زندگی کے ساتھ کاربار بھی چلنا شروع ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 30 یسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 97 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ کاروبار کے اآغازپر انڈیکس میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 679 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور اس وقت 100 انڈیکس 213 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 36 ہزار 892 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -