لیگی رہنما امیرمقام کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع

لیگی رہنما امیرمقام کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع
لیگی رہنما امیرمقام کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے امیر مقام کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں 3 ستمبر تک توسیع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،رہنما(ن)لیگ امیرمقام عدالت میں پیش ہوئے،وکلانے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی،عدالت نے لیگی رہنما کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبرتک ملتوی کردی۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ حکومت عوام کوریلیف دینے کے بجائے چھین رہی ہے،یہ کرپشن کی بات کس منہ سے کرتے ہیں،یہ آٹا،چینی،ادویات،ڈیزل اورپٹرول چورہیں۔یاد رہے کہ اکتیس جولائی کو عید متوقع ہے اور ان کی ضمانت عید کے بعد تک ہوئی ہے یعنی تین ستمبر تک ان کی گرفتاری نہیں ہوسکتی۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -