عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا،استعفیٰ پیش کرنے کااعلان

عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا،استعفیٰ پیش کرنے کااعلان
عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا،استعفیٰ پیش کرنے کااعلان

  

کراچی(ڈیلی پاکستا ن آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ،عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کرنے کااعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اعترف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں جو اپنے شہرکے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا نہیں دیکھا جاتا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے وقت مانگاہے مل کرانہیں استعفیٰ پیش کردوں گا۔

یادرہے کہ عامر لیاقت حسین اکثٖر تحریک انصاف کے کارکنان کی بھی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اور اب ان کا صبر جواب دے گیااور انہوں نے ایک بے بس رکن اسمبلی ہونے کا اعتراف کرلیا۔ 

ان کی اس ٹوئیٹ پر ماہم نامی صارف نے لکھا کہ "استعفیٰ دے کے پھر کیا ہو گا عامر صاحب آپ ماشاءاللہ سے سب سے ذہین سیاست دان ہے عوام کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں کے الیکٹرک مافیا ہے اسکا حل پیش کرے وزیراعظم کو بتاے استعفیٰ حل تو نہ ہوا پیارے عامر لیاقت حسین صاحب"

جاوید نے لکھا کہ "یہ کرسی بڑی ظالم ہے عامر صاحب اسے چھوڑنے کے بعد انسان کو اپنی اوقات پتہ چل جاتی ہے چلے دیکھتے ہیں۔ آپ میں کتنا دم ہے فیصلہ کرنے کا"۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -Breaking News -