کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ،پاکستان میں 28 مئی کے بعد سے اب تک کی سب سے کم اموات ریکارڈ

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ،پاکستان میں 28 مئی کے بعد سے اب تک کی سب سے کم اموات ...
کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ،پاکستان میں 28 مئی کے بعد سے اب تک کی سب سے کم اموات ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کا سمارٹ لاک ڈاﺅن بہت حد تک کامیاب ہوتا دکھائی دے رہاہے کیونکہ ملک بھر میں گزشتہ کچھ عرصہ میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ آج 28 مئی کے بعد سے اب تک کی سب سے کم اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2145 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 914 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28 مئی کے بعد سے اب تک کی کم 40 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد اموات 5426 ہو گئیں ہیں تاہم ایک لاکھ 78 ہزار 737 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔

سب سے زیادہ کیسز


سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار 913، پنجاب میں 88 ہزار 539، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 217، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، بلوچستان میں 11 ہزار 322، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 717 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔


اموات


کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی 5426 اموات ہو چکی ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق پنجاب سے ہے جہاں تعداد2051 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ میں 1888، کے پی کے میں 1120، اسلام آباد میں 156، گلگت بلتستان میں 38، بلوچستان میں 127 اور آزاد کشمیر میں 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔


صحت یاب ہونے والے افراد


کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 78 ہزار 737 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق سندھ سے ہے ، سندھ میں 70 ہزار 292 افراد ٹھیک ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ،پنجاب میں 64 ہزار 247، کے پی کے میں 22 ہزار 260، اسلام آباد میں 11 ہزار 486، گلگت بلتستان میں 1389 ، بلوچستان میں 8002 اور آزاد کشمیر میں 1061 افراد نے وبا کو شکست دیدی ہے ۔