سندھ میں ہر ماہ ایک لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کوسندھ ٹاسک فورس پاپولیشن میں اجلاس میں بریفنگ
کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ ٹاسک فورس پاپولیشن کااجلاس ہوا،وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان میں ہر ماہ 5 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، سندھ میں ہر ماہ ایک لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ ٹاسک فورس پاپولیشن کااجلاس ہوا،وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان میں ہر ماہ 5 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، سندھ میں ہر ماہ ایک لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے خاندانی منصوبہ بندی سروسز کو بہتر کرنے کی ہدایت دیدی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ پائیدار ترقی کے اہداف میں غربت کا خاتمہ شامل ہے،پائیدار ترقی کے اہداف میں تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانا بھی شامل ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ انسانی تاریخ میں کوویڈ 19 بڑی وباہے،ساری دنیاکوکورونا وائرس نے متاثر کیا،کوروناسے دنیامیں 5 لاکھ 79 ہزارسے زائد اموات ہوئیں،انہوں نے کہاکہ سندھ میں ایک لاکھ 6 ہزار 622 کیسزاور1826 اموات ہوئیں۔