اسمبلی قواعد اجازت نہیں دیتے ایوان میں کسی رکن کو بہن بھائی کہاجائے ،راجہ پرویز اشرف کو ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں بہن بھائی کہنے پر اعتراض

اسمبلی قواعد اجازت نہیں دیتے ایوان میں کسی رکن کو بہن بھائی کہاجائے ،راجہ ...
اسمبلی قواعد اجازت نہیں دیتے ایوان میں کسی رکن کو بہن بھائی کہاجائے ،راجہ پرویز اشرف کو ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں بہن بھائی کہنے پر اعتراض

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں بہن بھائی کہنے پر اعتراض کردیا۔سابق وزیراعظم کاکہناہے کہ اسمبلی قواعد اجازت نہیں دیتے ایوان میں کسی رکن کو بہن بھائی کہاجائے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے،پارلیمانی سیکرٹری داخلہ نے طاہرہ اورنگزیب اور پی ٹی آئی کی نفیسہ عنایت اللہ خٹک کو بڑی بہنیں کہا تھا،جس پر پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں بہن بھائی کہنے پر اعتراض کردیا۔سابق وزیراعظم کاکہناہے کہ اسمبلی قواعد اجازت نہیں دیتے ایوان میں کسی رکن کو بہن بھائی کہاجائے ،ایوان میں ارکان کو معزز رکن کہاجاتا ہے ۔

شوکت خان نے کہاکہ ہم پٹھان لوگ ہیں ہماری روایات ہیں ہم دوستوں کو بہن بھائی کہہ کرپکارتے ہیں،قواعداجازت نہیں دیتے تو کسی رکن کو بہن بھائی نہیں کہوں گا معزز رکن کہوں گا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -