سکھ یاتریوں کوویزاکے بغیرکرتارپور آنے کی اجازت ہے،قومی اسمبلی اجلاس میں وزرات داخلہ کاتحریری جواب

سکھ یاتریوں کوویزاکے بغیرکرتارپور آنے کی اجازت ہے،قومی اسمبلی اجلاس میں ...
سکھ یاتریوں کوویزاکے بغیرکرتارپور آنے کی اجازت ہے،قومی اسمبلی اجلاس میں وزرات داخلہ کاتحریری جواب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سکھ یاتریوں کوویزاکے بغیرکرتارپور آنے کی اجازت ہے،یاتریوں کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہوناضروری ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزرات داخلہ کی جانب سے جمع تحریری جواب کہاگیاہے کہ پاکستان اوربھارت میں مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے، سکھ یاتری طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کرتارپورآسکتے ہیں،وزارت داخلہ نے کہاہے کہ بھارتی حکام 10 دن پہلے آنےوالوں کاڈیٹاشیئرکر دیتے ہیں،ڈیٹاخفیہ ایجنسیوں کوکلیئرنس کیلئے بھجوایاجاتا ہے،کلیرنس کے بعد یاتریوں کوکرتارپورراہداری میں آنےکی اجازت ہوتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -