دورہ انگلینڈ ، قومی کرکٹر کاشف بھٹی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا معاملہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر کاشف بھٹی کے کورونا وائرس کاٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور تفصیلات مانگ لی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کاشف بھٹی کامعاملہ اب انگلینڈ بورڈ کے دائرہ اختیارمیں ہے، کاشف بھٹی کے 2 ٹیسٹ منفی آنے پرانگلینڈبھیجاگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ فاسٹ بولرحارث رو¿ف پہلے سے بہترہیں، حارث رو¿ف دوسراٹیسٹ منفی آنے پرانگلینڈ جانے کے اہل ہوں گے۔
یاد رہے کہ دورہ انگلیڈ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کاشف بھٹی کا انگلینڈ پہنچنے کے بعد کیا جانے والا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20میچوں کی سیریز کھیلنے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے، خصوصی طیارے کے ذریعے 20 کھلاڑیوں کا پہلا دستہ جون کے آخری ہفتے میں انگلینڈ پہنچا تھا، جس کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں چھ مزید کھلاڑی انگلینڈ پہنچے۔8 جولائی کو مساجر ملنگ علی کے ساتھ تین کھلاڑی عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی جب انگلینڈ پہنچے تو ان کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ لیا گیا ، کاشف بھٹی کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد ووسٹر میں انھیں ٹیم ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ رکھا گیا۔
13 جولائی کو ٹیم نے ووسٹر سے ڈر بی کے لیے سفر کیا تو ان چار افراد نے علیحدہ گاڑی میں سفر کیا، البتہ ڈر بی پہنچے کے بعد عمران خان، حیدر علی اور مساجر ملنگ علی ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ گراو¿نڈ جا رہے ہیں تاہم کاشف بھٹی بدستور قرنطینہ میں ہیں اور انھیں ٹیم سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دورے پر میڈیا مجرد کی حیثیت سے رضا راشد کچلو کو بھیجا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی خبر میڈیا کو نہیں دی۔