پاکستان نے عمان کی ائیرلائن "سلام ایئر" کو بھی لینڈنگ کی اجازت دیدی، کب سے آپریشن شروع ہوگا؟ خبرآگئی

پاکستان نے عمان کی ائیرلائن "سلام ایئر" کو بھی لینڈنگ کی اجازت دیدی، کب سے ...
پاکستان نے عمان کی ائیرلائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سول ایوی ایشن نے عمان کی سلام ایئرکی پانچ خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن نے  مسقط سےکراچی ،ملتان،سیالکوٹ،اسلام آباداورپشاور کیلئے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دی ، ان پروازوں کو  18 سے 24 جولائی تک  تک لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔یاد رہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان نے بھی انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا اور اب مخصوص پروازوں کو لینڈنگ یا فلائٹ کی اجازت دی جاتی ہے ، ممکنہ طورپر مسقط سے آنیوالی پروازوں میں بھی پاکستانی تارکین وطن سوار ہوں گے جنہیں واپس لانے کے لیے ان پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہوگی۔

مزید :

قومی -