فیصل واوڈاکی نااہلی کی درخواستوں پر 20 جولائی کوسماعت ہوگی،نوٹسز جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن میں فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 20 جولائی کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں عدالتی کارروائی ایک ماہ بعد دوبارہ شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے ،کورونا صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے عدالتی کارروائی ایک ماہ کیلئے موخر کی تھی۔
الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈادہری شہریت کیس سے متعلق درخواستیں20جولائی کیلئے مقررکردی گئیں،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی انٹراپارٹی انتخابات کا معاملہ بھی سماعت کیلئے مقررکردیاگیا،چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔