کورونا وائرس، ویزٹ ویزوں پر بیرون ملک گئے پاکستانی بھی پھنس گئے لیکن اب کن مشکلات سے دوچا رہیں؟ بڑا دعویٰ 

کورونا وائرس، ویزٹ ویزوں پر بیرون ملک گئے پاکستانی بھی پھنس گئے لیکن اب کن ...
کورونا وائرس، ویزٹ ویزوں پر بیرون ملک گئے پاکستانی بھی پھنس گئے لیکن اب کن مشکلات سے دوچا رہیں؟ بڑا دعویٰ 

  

دبئی ، لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویزٹ ویزوں پر بیرون ملک گئے پاکستانی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے انہی ممالک میں پھنس کر رہ گئے اور اب ریٹرن ٹکٹس ہونے کے باوجود انہیں کوئی واپس لانے کو تیار نہیں بلکہ خصوصی فضائی آپریشن کے نام پر ایسے لوگوں کو نئے ٹکٹس خریدنے پر مجبور کیا جارہاہے ، یہ دعویٰ معاذ موٹرز کے مالک معاذقریشی نے کیا۔

روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے معاذ قریشی کا کہناتھاکہ  جو پاکستانی وزٹ ویزے پر اپنی فیملیوں کے ساتھ دبئی وغیرہ دوسرے ممالک میں سیر کرنے گئے ہوئے تھے، لیکن پھر کورونا کی وجہ سے فضائی آپریشنز معطل کردیئے گئے ، اب ان کے پاس ریٹرن ٹکٹ ہونے کے باوجود کوئی بھی ایئرلائن ان کو واپس پاکستان لانے کے لیے راضی نہیں ، پی آئی اے ، ایئربلو اور دوسری ایئرلائنز ایسے لوگوں   کو سپیشل فلائٹس کے نام پر بلیک میل کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ نئی ٹکٹ لیں اور وہ ٹکٹیں مہنگے داموں پر دی جارہی ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ جو لوگ باہر پھرنے کے لیے گئے ہوئے تھے، ان کے پاس پیسے بھی ختم ہوگئے ہیں اور ان میں سے کئی لوگوں کے جلد ویزے ختم ہورہے ہیں ، اب وہ لوگ کہاں جائیں، وہ ریٹرنز ٹکٹ ہونے کے باوجود دوبارہ مہنگے داموں ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں، پہلے سے موجود ریٹرن ٹکٹس پر ایئرلائنز ان لوگوں کو پاکستان لانے کو تیار نہیں۔یادرہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے انٹرنیشنل فضائی آپریشن پر پابندی عائد کردی تھی اور اب مخصوص پروازوں کو ہی پاکستان میں آنے یا جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ حکومت کی طرف سے قراردیا گیا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی آپریشن شروع کیاگیا ۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -