معذور اور سپیشل افراد معاشرے کا حصہ ہیں: رکن سندھ اسمبلی رانا ہمیر سنگھ

معذور اور سپیشل افراد معاشرے کا حصہ ہیں: رکن سندھ اسمبلی رانا ہمیر سنگھ
معذور اور سپیشل افراد معاشرے کا حصہ ہیں: رکن سندھ اسمبلی رانا ہمیر سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی رانا ہیمر سنگھ نےکہا ہے معذور اور  سپیشل افراد معاشرے کا حصہ ہیں، ان کی مدد حوصلہ افزائی کرکے ان کی ذہنی جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے صاحب ثروت افراد کو ان معذور اسپیشل افراد کی مددکےلیے آگے آنا چاہیے وہ آج عمرکوٹ میں معروف سماجی تنظیم سیو دی لائیوز فاونڈیشن سندھ کے تحت معذور افراد اور سپیشل افراد میں ویل چیئر اور اسٹینڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

رکن سندھ اسمبلی رانا ہیمر سنگھ نےکہا کہ سندھ حکومت نے نوکریوں میں اور دیگر شعبہ جات میں معذور افراد سپیشل افراد کےلیے خصوصی کوٹہ مقرر کیا ہے معذور افراد ہمارے سماج کا اہم حصہ ہے سندھ حکومت ان سپیشل افراد کی مدد روزگار تعلیم کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ رانا ہیمر سنگھ نےکہا کہ وہ سماجی تنظیم سیو دی لائیوز فاونڈیشن ان معذور سپیشل افراد میں ویل چیئر تقسیم کرنے میں مبارکباد پیش کرتے ہیں یہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ۔ رانا ہیمر سنگھ نےکہا کہ ہم ان کی مدد حوصلہ افزائی کرکے ان کی ذہنی جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے ، رانا ہیمر سنگھ نےکہا کہ حکومت سندھ ان اسپیشل معذور افراد کی بحالی تعلیم روزگار صحت اور انکی مدد کےحوالے سے خصوصی توجہ دےرہی ہے ۔

تقریب سے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمٰن میمن نےکہا کہ معاشرے کے ان سپیشل معذور افراد کی مدد ان میں ویل چیئر کی تقسیم کرنا بہت نیکی کا کام ہے ، صاحب ثروت لوگوں کو معاشرے کےان غریب نادار مستحق افراد کی مدد کےلیے آگے آنا چاہیے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن نےکہا کہ وہ سیو دی لائیوز فاونڈیشن کی انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں معاشرے کے ضرورت مندوں کی مدد اسپیشل معذور افراد کی بحالی کےلیے سیو دی لائیوز فاونڈیشن کی طرح دوسری سماجی تنظیموں کو آگے آنا چاہیے ۔

تقریب سے سیودی لائیوز فاونڈیشن عمرکوٹ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر افضل ملاح نے اپنی تنظیمی کارکردگی بتاتے ہوئے بتایا کہ ہماری تنظیم سال "2016"میں قیام عمل میں آئی مختلف وقتوں میں تنظیم نے اپنے طور پر تعلیم صحت معاشرے کے معذور افراد کی بحالی ان میں ویل چیئر کی تقسیم اور ابھی کورونا لاک ڈاون کے دوران غریب ضرورت مندوں میں کھانے پینے کی اشیاء راشن بیگ کی تقسیم کی  گی افضل ملاح نےبتایاکہ آج پندرہ معذور افراد میں ویل چیئر اورپانچ سٹینڈ تقسیم کیےجارہےہیں ۔

تقریب سے پریس کلب عمرکوٹ کےصدر فقیر رسول بخش رحمدانی ،سماجی رہنما امام بخش خاصخیلی ،عبدالجبار کمبار،برج لال مہشوری ،معروف سیاسی سماجی رہنما شوکت ادیپوری ،سماجی رہنما غلام مصطفیٰ کھوسہ نےبھی خطاب کیا پروگرام میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کے نمائندوں ،صحافی ،سماجی عوامی رہنماؤں سمیت عام شہریوں نے شرکت کی پروگرام کےآخرمیں کورونا کے  خلاف کام کرنےوالے والینٹیر حضرات میں رکن سندھ اسمبلی رانا ہیمر سنگھ اور ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمٰن میمن نے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے.