پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان نے سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کی بجلی کاٹنے کااعلان کردیا

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان نے سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کی بجلی کاٹنے ...
پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان نے سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کی بجلی کاٹنے کااعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کی بجلی کاٹنے کااعلان کردیا،عالمگیر خان نے کہاہے کہ سی ای او کے الیکٹرک کا گھر تلاش کررہاہوں ،احتجاجاًان کے گھر کی بجلی کاٹوں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی رہنما عالمگیر خان نے کہاکہ کراچی میں بجلی کا بحران پریشان کن ہے ،ماضی میں کے الیکٹرک سے کئے گئے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے ،انہوں نے کہاکہ ایم ڈی کے الیکٹرک کو بلایا جائے اور کمیٹی میں پوچھا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان نے سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کی بجلی کاٹنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سی ای او کے الیکٹرک کا گھر تلاش کررہا ہوں ،احتجاجاًان کے گھر کی بجلی کاٹوں گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -