جوفرا آرچر نے اپنی اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کو شدید مشکل میں ڈال دیا، سنگین غلطی کرنے پر دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے

جوفرا آرچر نے اپنی اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کو شدید مشکل میں ڈال دیا، ...
جوفرا آرچر نے اپنی اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کو شدید مشکل میں ڈال دیا، سنگین غلطی کرنے پر دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی کرنے پر انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کو ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے بنائے بائیو سیکیور ببل کو توڑا جس کی وجہ سے انہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کرتے ہوئے 5 دن کیلئے قرنطینہ کر دیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کس طرح کی خلاف ورزی کی، اس بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں البتہ اپنے اقدام پر انہوں نے معافی مانگتے ہوئے دوبارہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

جوفرا آرچر نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر سب سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری غلطی کی وجہ سے سب کھلاڑی اور سپورٹنگ سٹاف مشکل میں پڑے ہیں، میں اپنی حرکت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے نقصانات کو قبول کرتا ہوں اور ان سب لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جن کو یہ جان کر برا لگا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ایسا کرنے پر ٹیسٹ میچ کھیلنے سے محروم ہوجانے کا بہت دکھ ہے لیکن اس فعل سے دونوں ٹیموں کیلئے رسک پیدا ہونے پر شرمندہ ہوں اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کا سب کو یقین دلاتا ہوں۔

مزید :

کھیل -