انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا بھی ٹاس نہ ہو سکا کیونکہ۔۔۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا بھی ٹاس نہ ہو سکا ...
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا بھی ٹاس نہ ہو سکا کیونکہ۔۔۔

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے جس پر شائقین کرکٹ خاصے افسردہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ آج اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث ابھی تک ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق کا سلسلہ رکنے کے بعد وکٹوں سے کور تو ہٹا دئیے گئے ہیں تاہم گراﺅنڈ گیلا ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے اور امپائرز کی اجازت کے بعد ہی ٹاس کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلش سکواڈ کی قیادت جو روٹ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، روری برنز، ڈومینک سبلی، زیک کرالی، بین سٹوکس، اولی پوپ، سیم کیورن، ڈومینک بیس، جوفرا آرچر، سٹورٹ براڈ، اولی روبنسن اور کرس ووکس شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان ٹاس سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز سکواڈ کی قیادت جیسن ہولڈر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شین ڈاﺅرچ، کریگ بریتھ ویٹ، جون کیمبل، شائی ہوپ، شمارا بروکس، روسٹن چیز، جرمین بلیک ووڈ، راہیکم کورنوال، کیمار روچ، شینن گیبریل، الزاری جوزف، چیمار ہولڈر، ریمون ریفر اور انکروما بونر شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -