سابق سینیٹر کے بیٹوں کا ادھار نہ دینے پر دکان کے مالک پر تشدد جب ایک خاتون نے مداخلت کی تو اس کے ساتھ کیا کیا ؟ اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ

سابق سینیٹر کے بیٹوں کا ادھار نہ دینے پر دکان کے مالک پر تشدد جب ایک خاتون نے ...
سابق سینیٹر کے بیٹوں کا ادھار نہ دینے پر دکان کے مالک پر تشدد جب ایک خاتون نے مداخلت کی تو اس کے ساتھ کیا کیا ؟ اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں سابق سینیٹر انجینئر راشد احمد کے دو بیٹوں نے ادھار نہ دینے پر دکاندار کے مالک پر تشدد کیا اور فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ایک نجی ٹاورمیں ٹک شاپ کے مالک کو ادھار نہ دینے پر تشدد کرنے والے فہد، حمزہ اور ان کے والد سابق سینیٹر انجینئر راشد احمد پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں خاتون نے مداخلت کی تو دونوں ملزمان نے خاتون کو گالیاں بھی دیں۔ یہ واقعہ گزشتہ شام 4 بجے تھانا شالیمار کے سیکٹر ایف الیون میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت کسی شخص نے پولیس کو اطلاع نہیں دی، واقعے کا علم ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ پر کارروائی کا آغاز کردیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

مزید :

قومی -