سکھر میں قرنطینہ سینٹر میں لوگوں کو کتنے کا کھانا کھلا دیا گیا ؟ جان کر کسی کو یقین نہیں آئے گا

سکھر میں قرنطینہ سینٹر میں لوگوں کو کتنے کا کھانا کھلا دیا گیا ؟ جان کر کسی کو ...
سکھر میں قرنطینہ سینٹر میں لوگوں کو کتنے کا کھانا کھلا دیا گیا ؟ جان کر کسی کو یقین نہیں آئے گا

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن )قرنطینہ میں مسافروں کے کھانے کے بل کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں جس کے مطابق سکھر قرنطینہ میں مسافروں کو1 کروڑ 22 لاکھ روپے کا کھانا کھلایا گیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سکھر قرنطینہ میں مختلف ایام میں 1500مسافر ٹہرائے گئے، قرنطینہ میں20 مارچ سے یکم اپریل تک 69 لاکھ 49 ہزار سےزائد کا کھانا دیا گیا۔2 اپریل سے31 مئی کے درمیان 30 روز میں 53 لاکھ 42 ہزار کا ناشتہ اور کھانا فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ مسافروں کو بیف بریانی، قورمہ، کڑھائی، میٹھا، سلاد، رائتہ اورپھل بھی دیئے گئے ۔سکھر قرنطینہ میں مسافروں کو ناشتے میں ڈبل روٹی، چائے اور جم کی سہولیات دی گئی تھیں، ناشتے اور کھانے کے بلوں کی ادائیگی حکومت سندھ نے کی۔

یاد رہے کہ حکومت کا سمارٹ لاک ڈاﺅن بہت حد تک کامیاب ہوتا دکھائی دے رہاہے کیونکہ ملک بھر میں گزشتہ کچھ عرصہ میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ آج 28 مئی کے بعد سے اب تک کی سب سے کم اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2145 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 914 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28 مئی کے بعد سے اب تک کی کم 40 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد اموات 5426 ہو گئیں ہیں تاہم ایک لاکھ 78 ہزار 737 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -