انگلینڈ میں موجود کاشف بھٹی کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ گئی

انگلینڈ میں موجود کاشف بھٹی کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ گئی
انگلینڈ میں موجود کاشف بھٹی کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ گئی

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر کاشف بھٹی کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آ گیا ہے اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اس معاملے کو کلیئر قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاشف بھٹی کا انگلینڈ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا تھا جس پر وہ قرنطینہ اختیار کئے ہوئے تھے تاہم اب ای سی بی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کاشف بھٹی کو پاکستانی سکواڈ میں شمولیت کی اجازت دے دی گئی ہے کیونکہ اب وہ سکواڈ کے دوسرے اراکین کیلئے خطرہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ عابد علی، عمران خان اور سپنر کاشف بھٹی دو مرتبہ کورونا وائرس کی ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 8 جولائی کو انگلینڈ پہنچے تھے، اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں کے کورونا ٹیسٹ کئے جو مثبت آئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ تینوں کھلاڑی سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ انگلینڈ روانہ نہیں ہو سکے تھے۔

مزید :

کھیل -