خواجہ آصف کو نیب لاہور نے کل دوبارہ طلب کرلیا

خواجہ آصف کو نیب لاہور نے کل دوبارہ طلب کرلیا
خواجہ آصف کو نیب لاہور نے کل دوبارہ طلب کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو نیب لاہور نے کل دوبارہ طلب کرلیا،خواجہ آصف کو کل دن 11بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

خواجہ آصف کو نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیاگیاہے،خواجہ آصف پر موجودہ زمین سے زیادہ زمین فروخت کرنے کاالزام ہے ،لیگی رہنما پر اختیارات سے تجاوز کرنے کابھی الزام ہے ،یاد رہے کہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ اصف کے اہلخانہ بھی شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -