وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومتی اقدامات تیز کرنے کی ...
وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی

  

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید موثراور جامع حکمت عملی کے لئے روڈ میپ پرمبنی پلان طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی ہاﺅسنگ تعمیرات کااجلاس ہوا، جس میں 13رکنی نیشنل کورآرڈینشن کمیٹی نے شرکت کی جبکہ معاشی ماہرین ، گورنراسٹیٹ بینک اورصوبوں کےاعلی حکام کی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اورسہولت کاری پر غور کیا گیا اور ہاﺅسنگ کے جاری منصوبوں میں پیشرفت پروزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید موثراور جامع حکمت عملی کے لئے روڈ میپ پرمبنی پلان طلب کرلیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -