وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کورونا سے متعلق غلط انفارمیشن کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کورونا سے متعلق غلط انفارمیشن کے پھیلاﺅ کو ...
وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کورونا سے متعلق غلط انفارمیشن کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شانے کرونا سے متعلق غلط انفارمیشن کے پھیلا ﺅ کو روکنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، 9 رکنی کمیٹی کورونا صورتحال سے متعلق غلط انفارمیشن کے پھیلا کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کرونا سے متعلق غلط انفارمیشن کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ،9 رکنی خصوصی کمیٹی کی صدارت وزیر داخلہ خود کریں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، پی ٹی اے، پیمرا اور این سی او سی کے نمائندےشامل ہونگے ، ڈاکٹر فیصل سلطان بطور سینئر ممبر قائم کردہ کمیٹی کا حصہ ہونگے ، کمیٹی کورونا صورتحال سے متعلق غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔

اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر کورونا وبا کا مقابلہ کرنا ہے،کمیٹی کی تشکیل کا مقصد عوام تک صحیح معلومات کی رسائی کو یقینی بنانا ہے،غلط اور غیر تصدیق شدہ خبروں کا پھیلاﺅ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، ہم تمام ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ذمہ داران کا پتہ لگائیں گے،برگیڈیر(ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ کورونا صورتحال سے متعلق فیک نیوز اور غلط انفارمیشن پھیلانے والے ملک اور عوام دوست نہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ہم حکومتی سطح پر عوام کے لئے دن رات کا کر رہے ہیں-

ڈائریکٹر سائبر ونگ ایف آئی اے مانیٹرنگ اور ایکشن کو بروقت بنائیں اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں وزیر داخلہ نے ڈی جی پیمرا کو ہدایت کی کہ الیکٹرانک میڈیا پر اس نوعیت کی خبروں کو مانیٹر کیا جائے اور ان کے پھیلا کو روکا جائے- انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں تمام ادارے اور میڈیا اپنا کردار ادا کریں- ہم سب کو مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے-ہم حکومتی سطح پر عوام کے لئے دن رات کا کر رہے ہیں-