”فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز صلاحیتیں ثابت کرنے کا موقع ضرور ملنا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے بھی آواز بلند کر دی

”فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز صلاحیتیں ثابت کرنے کا موقع ضرور ...
”فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز صلاحیتیں ثابت کرنے کا موقع ضرور ملنا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے بھی آواز بلند کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرفواد عالم کیلئے ایک مرتبہ پھر صدائیں بلند ہونے لگی ہیں، سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کا انتظار طویل ہو گیا، انہیں انگلینڈ کے خلاف آزمانا چاہئے، ان کی عمر ڈھلر ہی ہے مگر وہ کیرئیر آگے بڑھانے کیلئے ایک موقع پانے کے مستحق ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد عالم نے جولائی 2009ءمیں سری لنکا کیخلاف ڈیبیو میچ میں سنچری بناکر روشن مستقبل کی نوید سنا دی تھی مگر حیران کن طور پر11 سال کے عرصے میں وہ صرف 3 ٹیسٹ ہی کھیل سکے ہیں البتہ اس دوران انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگائے۔
انضمام الحق اور مصباح الحق سمیت مختلف ادوار میں آنے والے سلیکٹرز بھی ان کی ملکی سطح کے مقابلوں میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے موقع دینے کی بات کرتے رہے لیکن کسی نے ٹیم میں شامل نہیں کیا تو کسی نے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھ کر باہر کردیا،وہ سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ میں شامل تھے لیکن کوئی میچ نہیں کھیل سکے، ان کو میچ کھیلنے کا موقع دینے کیلئے میڈیا اور سوشل میڈیا پر مسلسل صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔
سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھانے والے کرکٹر کی عمر ڈھل رہی ہے لیکن وہ کیریئر آگے بڑھانے کیلئے ایک موقع پانے کے مستحق ہیں۔ فواد عالم طویل عرصہ ٹیم کے آس پاس رہتے ہوئے بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے منتظر ہیں، مزید وقت گزرنے پر بڑھتی عمر کے اثرات ان کے اعصاب پر نمایاں ہونے لگیں گے، انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مڈل آرڈر بیٹسمین کو صلاحیتیں ثابت کرنے کا ایک موقع ضرور ملنا چاہیے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی فتح سے پاکستان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا،میزبان کی بیٹنگ میں کمزوریوں کا گرین کیپس بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں،البتہ جو روٹ کی واپسی انگلینڈ کیلئے تقویت کا باعث ہوگی۔

مزید :

کھیل -