برازیل کے صدر کا نوول کرونا وائرس کا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا

برازیل کے صدر کا نوول کرونا وائرس کا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا
برازیل کے صدر کا نوول کرونا وائرس کا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا

  

برازیلیا(شِنہوا)برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا نوول کرونا وائرس کا ٹیسٹ کا نتیجہ دوبارہ مثبت آیا ہے۔ ایک ہفتے سے پہلے بھی ان کا وائرس کا نتیجہ مثبت آیا تھا ۔انہوں نے اپنے فیس بک اکانٹ پر براہ راست نشریات میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ کچھ دنوں میں وہ میرا ایک نیا ٹیسٹ لیں گے اور سب کچھ ٹھیک ہوجائےگا تاکہ ہم اپنی معمول کی سرگرمیوں میں واپس آسکیں۔

ایوان صدر کے سیکرٹریٹ نے ایک ریلیز میں کہاکہ بولسنارو برازیلیا کے الورورڈا محل میں قیام پذیر ہیں اور طبی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہے۔بیان کے مطابق منگل کی صبح تازہ ترین ٹیسٹ لیا گیا تھا اور نتیجہ رات کو سامنے آیا تھا ۔ 7جولائی کو بولسنارو نے اعلان کیا کہ بخاراور عام تکلیف پید ا ہونے کے بعد برازیلین مسلح افواج کے ہسپتال میں ان کانوول کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -