”بابراعظم کے بیٹ دیکھنے کا خواب پورا ہو گیا“

”بابراعظم کے بیٹ دیکھنے کا خواب پورا ہو گیا“
”بابراعظم کے بیٹ دیکھنے کا خواب پورا ہو گیا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر کا قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بیٹ دیکھنے کا خواب پورا ہو گیا جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنے کی بڑی خواہش تھی کہ بابراعظم کس طرح کے بیٹ استعمال کرتے ہیں اور دورہ انگلینڈ میں ٹیم کے ساتھ موجودگی کی بدولت یہ ارمان پورا ہو گیا ہے، میں نے ناصرف ان کے بیٹ دیکھے بلکہ بابراعظم سے پوچھا کہ وہ بیٹ میں کون سا وزن استعمال کرتے ہیں۔
روحیل نذیر نے بتایا کہ یہاں آکر سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، آنے سے پہلے تجسس کا شکار تھا کہ سکواڈ میں شامل سینئر کھلاڑی ایک جونیئر کرکٹر سے جانے کیسا برتاؤ کریں گے تاہم جس طرح سینئر کھلاڑیوں نے سکواڈ میں شمولیت پر میرا استقبال کیا اس سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
روحیل نذیر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے مجھے خود اپنے ساتھ مل کر پریکٹس سیشن کرنے کا کہا اور اس دوران سرفراز احمد نے بتایا کہ 2 اور 4 روزہ میچوں میں وکٹ کیپنگ کے دوران کیسے اپنا فوکس برقرار رکھنا ہے، وہ بہت گائیڈ کررہے ہیں۔

مزید :

کھیل -