بائیو سیکیور ماحول کے باعث قومی کھلاڑیوں کے تعلقات میں کیا فرق پڑ رہا ہے؟ اسد شفیق نے انکشاف کر دیا

بائیو سیکیور ماحول کے باعث قومی کھلاڑیوں کے تعلقات میں کیا فرق پڑ رہا ہے؟ اسد ...
بائیو سیکیور ماحول کے باعث قومی کھلاڑیوں کے تعلقات میں کیا فرق پڑ رہا ہے؟ اسد شفیق نے انکشاف کر دیا

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ بائیو سیکیور ماحول کے باعث قومی سکواڈ میں شامل کرکٹرز کو زیادہ تر وقت ایک ساتھ گزارنے کا موقع مل رہا ہے جس کے باعث لڑکوں میں دوستی بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ میں اسد شفیق نے کہا کہ اس سے پہلے لڑکے ٹورز پر نیٹ پریکٹس کے بعد زیادہ وقت اکیلے گزارتے تھے یا پھر دو چار کھلاڑی ہی اکھٹے وقت گزارتے جیسا کہ شاپنگ کرنا یا گھومنا پھرنا مگر اب موجودہ حالات میں قومی کرکٹرز دن میں کم از کم 3 مرتبہ چائے یا کھانے پر اکٹھے بیٹھ جاتے ہیں، جہاں کرکٹ کے علاوہ عام زندگی پر بھی گفتگو ہوتی ہے جس سے ٹیم بانڈنگ میں فائدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی گزشتہ تین ماہ سے کرکٹ کی کمی محسوس کر رہے تھے، انگلینڈ آمد کے ابتدائی 2 سے 3 روز میں نیٹ پریکٹس مشکل لگی مگر پھر سب کھلاڑیوں کا ردھم بہتر ہونے لگا تاہم پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ڈربی میں 2 چار روزہ میچ کھلاڑیوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔

اسد شفیق نے کہا کہ بابر اعظم، اظہر علی اور شان مسعود نیٹ میں بہترین بیٹنگ کر رہے ہیں کیونکہ 2 روزہ پریکٹس میچوں سے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا ہے۔ یونس خان نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد تمام بلے بازوں کو اکٹھا بٹھا کر خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت کی اور میچ میں بہتر اور ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیا۔

مزید :

کھیل -