ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے جعلی اکاﺅنٹس نے ایک دوسرے کی ٹرولنگ شروع کردی، باتیں سن کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے جعلی اکاﺅنٹس نے ایک دوسرے کی ٹرولنگ شروع کردی، ...
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے جعلی اکاﺅنٹس نے ایک دوسرے کی ٹرولنگ شروع کردی، باتیں سن کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے بریک اپ کا معاملہ سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے زیربحث ہے اور لوگ بھانت بھانت کی باتیں کر رہے ہیں۔ اب ہانیہ اور عاصم کے ناموں سے بنائے گئے دو جعلی ٹوئٹر اکاﺅنٹس نے ایک دوسرے کی ایسی ٹرولنگ شروع کر دی ہے کہ ان کی ٹویٹس پڑھ کرہنسی روکنا مشکل ہو جائے۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق ایک ٹویٹ میں جعلی عاصم ہانیہ کی طرف سے فرینڈ زون ہونے اور دل ٹوٹنے پر لکھتا ہے کہ ”تم ہم کو بھول گئے، بس یارہم ہی پاگل تھے۔“ اس پر جعلی ہانیہ اسی کی ٹویٹ پر لکھتی ہے کہ ”کیسا دیا؟“


جعلی عاصم اظہر اگلی ٹویٹ میں لکھتا ہے کہ ”میں بہت ڈپریشن میں ہوں۔“ اس پر جعلی ہانیہ عامر لکھتی ہے کہ ”تو میں نے کہا تھا کہ مجھ پہ فدا ہو؟“اپنی ایک ٹویٹ میں جعلی ہانیہ عامر لکھتی ہے کہ ”عاصم مجھ سے پھول واپس مانگ رہا ہے، وہ مومنہ کو دینا چاہتا ہے۔ میں کیا کروں اب؟“ ایسے فقرے چست کرنے کے علاوہ ان دونوں اکاﺅنٹس سے مزاحیہ میمز پوسٹ کرکے بھی ایک دوسرے کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے۔ ایک ٹویٹ میں ہانیہ کے جعلی اکاﺅنٹ سے ایک ٹسوے بہاتے افسردہ آدمی کی تصویر پوسٹ کی جاتی ہے اور اس پر لکھا جاتا ہے کہ ”عشق کیا میں نے ہاں، میں ہارا، ،میں ہارا، میں ہارا۔“

مزید :

تفریح -