ان لوگوں کی کہانیاں جو نئے مکان میں شفٹ ہوئے تو پچھلے مالکان کی جانب سے چوری کی گئی حیران کن چیزیں اتفاقیہ دریافت کرلیں

ان لوگوں کی کہانیاں جو نئے مکان میں شفٹ ہوئے تو پچھلے مالکان کی جانب سے چوری ...
ان لوگوں کی کہانیاں جو نئے مکان میں شفٹ ہوئے تو پچھلے مالکان کی جانب سے چوری کی گئی حیران کن چیزیں اتفاقیہ دریافت کرلیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسا کم ہی ہوتا ہے مگر بعید از قیاس نہیں کہ آپ نئے گھر میں شفٹ ہوئے ہوں اور وہاں پرانے مالک مکان کی چھپائی گئی کوئی چیز آپ کو مل جائے۔ ویب سائٹ boredpanda.com نے اپنی ایک رپورٹ میں کچھ ایسی ہی کہانیاں بیان کی ہیں جن میں نئے مالکان کو گھر سے پرانے مالکان کی چوری کی ہوئی یا دیگر خفیہ چیزیں مل گئیں۔ یہ کہانیاں بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ان نئے مالکان نے سنائی ہیں۔ ایک شخص نے کمرے میں ایک خفیہ خانے سے ملنے والے نایاب سکوں، ہیرے کی ایک انگوٹھی اور دیگر ایسی قیمتی چیزوں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور لکھا ہے کہ ہم حال ہی میں اس گھر میں شفٹ ہوئے ہیں اور گھر کی تزئین و آرائش کے دوران مجھے باتھ روم میں ایک خفیہ خانہ مل گیا جس سے یہ چیزیں برآمد ہوئی ہیں جو سابق مالک نے چھپا رکھی تھیں۔

ایک اور صارف نے اپنی پوسٹ میں گھر کے لکڑی سے بنے فرش میں موجود ایک خفیہ دروازے اور اس کے نیچے موجود کباڑ خانے نما کمرے کی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور لکھا ہے کہ ”اس گھر میں منتقل ہونے کے بعد میں صفائی ستھرائی میں اپنے باپ کی مدد کر رہا تھا کہ اس دوران ہمیں ہال کے فرش پر موجود یہ دروازہ مل گیا جو لوگوں کو پھنسانے کے لیے بنایا گیا تھا تاکہ جو شخص اس درواز کے اوپر کھڑا ہو وہ اس کے نیچے بنے کمرے میں گر کر پھنس جائے۔ اس کمرے میں کوئی سیڑھی نہیں تھی اور جو ایک بار گر گیا وہ واپس نہیں نکل سکتا تھا۔ جب ہم نے اس کمرے کا معائنہ کیا تو وہ کاٹھ کباڑ سے بھرا ہوا تھا۔ “کئی صارفین نے نئے گھروں سے قیمتی پینٹنگز ملنے کے متعلق بتایا ہے۔ یہ پینٹنگز دیواروں پر ہی لگی تھی لیکن ان کے اوپر سستی اور عام پینٹنگز لگا کر انہیں چھپا دیا گیا تھا۔ان لوگوں نے بھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ پرانے مالک مکان نے یہ پینٹنگز چوری کی ہوں گی، تبھی چھپا رکھی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -