’معروف اداکارہ نے میرے ریپ کی کہانی چُرا کر اُسے اپنی طلاق کے مقدمے میں استعمال کرلیا‘ معروف اداکارہ کی سابقہ اسسٹنٹ کا دعویٰ

’معروف اداکارہ نے میرے ریپ کی کہانی چُرا کر اُسے اپنی طلاق کے مقدمے میں ...
’معروف اداکارہ نے میرے ریپ کی کہانی چُرا کر اُسے اپنی طلاق کے مقدمے میں استعمال کرلیا‘ معروف اداکارہ کی سابقہ اسسٹنٹ کا دعویٰ

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ جوڑی جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کی طلاق کا مقدمہ بالی ووڈ جوڑیوں کی طلاقوں میں سب سے شرمناک مقدمہ قرار پا رہا ہے کہ سابق میاں بیوی ایک دوسرے پر ایسی غلیظ قسم کے الزامات عائد کر رہے ہیں کہ الامان والحفیظ۔ اب ان کے مقدمے میں امبر ہرڈ کی سابق پرسنل اسسٹنٹ بھی کود پڑی ہے اور امبر ہرڈ پر چوری کا الزام لگا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امبر ہرڈ نے اپنے طلاق کے مقدمے میں اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کی ایک کہانی کو بھی اپنے عدالتی بیان کا حصہ بنایا تھا۔

امبر ہرڈ کی سابق اسسٹنٹ کیٹ جیمز نے عدالت میں اپنا بیان جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ” امبر ہرڈ نے اپنی طلاق کے مقدمے میں جو کہانی بیان کی وہ دراصل میری کہانی ہے جو اس نے چوری کی ہے۔ میرے ساتھ چاقو کی نوک پر اس وقت جنسی زیادتی کی گئی تھی جب میری عمر 26سال تھی اور میں سیاحت کے لیے برازیل گئی تھی۔ وہاں میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا جو میں نے امبر ہرڈ کو ایک بار سنایا تھا۔ اس نے میری اسی کہانی میں کچھ تبدیلیاں کرکے اسے اپنے فائدے کے لیے استعمال کر لیا ہے۔“

مزید :

تفریح -