مچھلی کھانے کا وہ فائدہ جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا تھا، تازہ تحقیق میں سامنے آگیا

مچھلی کھانے کا وہ فائدہ جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا تھا، تازہ تحقیق میں ...
مچھلی کھانے کا وہ فائدہ جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا تھا، تازہ تحقیق میں سامنے آگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مچھلی بے شمار فوائد کی حامل غذا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے مچھلی کھاتے ہیں، ان کے دماغ فضائی آلودگی کے سنگین نقصانات سے محفوظ رہتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1ہزار 315عمر رسیدہ مردوخواتین پر تجربات کیے۔

رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ان لوگوں کے دماغ کے ایم آر آئی سکین کرکے فضائی آلودگی سے انہیں پہنچنے والے نقصانات کا پتا چلایا اور پھر ان کی غذائی عادات سے موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے، جن میں معلوم ہوا کہ مچھلی جن لوگوں کی خوراک کا باقاعدہ حصہ رہی تھی ان کی دماغی صحت دوسروں کی نسبت بہترین تھیں اور ان کے دماغوں میں سکڑاﺅ بھی بہت کم تھا۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کاہی کا کہنا تھا کہ ”مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا 3فیٹی ایسڈزانسانی دماغ کو ماحول میں پائے جانے والے آلودگی کے زہریلے مادوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور ذہنی استعداد کار میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ یہ ایسڈز انفلیمیشن کے خلاف بھی مزاحمت کرتے ہیں اور بڑھتی عمر میں دماغ کے سٹرکچر کو مستحکم رکھتے ہیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -