آن لائن شاپنگ، اپنے پیسے واپس لینے کے چکر میں خاتون مزید 70 ہزار روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی، آپ بھی جانئے اور کبھی دھوکے میں نہ آئیں

آن لائن شاپنگ، اپنے پیسے واپس لینے کے چکر میں خاتون مزید 70 ہزار روپے سے ہاتھ ...
آن لائن شاپنگ، اپنے پیسے واپس لینے کے چکر میں خاتون مزید 70 ہزار روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی، آپ بھی جانئے اور کبھی دھوکے میں نہ آئیں

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کے انقلاب نے ای کامرس کے شعبے کو بھی جنم دیا ہے جس سے لوگ گھر بیٹھے شاپنگ کر سکتے ہیں لیکن آئے روز فراڈ ای کامرس ویب سائٹس کے ہاتھوں لوگوں کے لٹنے کی خبریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک خبر اب بھارت سے سامنے آ گئی ہے جہاں ایک خاتون فراڈ ای کامرس ویب سائٹ کے ہاتھوں دو بار لٹ گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی رہائشی اس خاتون کا نام ریچا امین بتایا گیا ہے جو ٹورز اینڈ ٹریولز کا کاروبار کرتی ہے۔

ریچا امین نے شاپنگ ویب سائٹ ’ethinicmania‘ پر کچھ پینٹس کا آرڈر دیا اور ادائیگی کر دی لیکن جب ایک ہفتے سے زائد وقت گزرنے پر آرڈر اس کے گھر نہ پہنچا تو اس نے ویب سائٹ کو ای میل کی لیکن کوئی جواب نہ آیا۔ پھر اس نے ویب سائٹ کے فیس بک پیج سے اس کا فون نمبر حاصل کرکے کئی دن کالز کیں۔ بالآخر اس کی کال سن لی گئی اور اسے جواب دیا گیا کہ اس کی آرڈر کی گئی پینٹس کا سٹاک ختم ہو گیا ہے چنانچہ وہ اپنی رقم واپس لینے کے لیے اپنے فون پر ’anydesk‘ نامی ایپلی کیشن انسٹال کرے اور اس میں اپنی کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات مہیا کرے۔ خاتون نے جب یہ کام کیا تو اس کے کریڈٹ کارڈ سے مزید 35ہزار بھارتی روپے(تقریباً 77ہزار 800پاکستانی روپے) نکال لیے گئے۔ خاتون نے ویب سائٹ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -