انٹرنیٹ پر کتا بن کر ہر ماہ لاکھوں روپے کمانے والی لڑکی کی حیران کن کہانی

انٹرنیٹ پر کتا بن کر ہر ماہ لاکھوں روپے کمانے والی لڑکی کی حیران کن کہانی
انٹرنیٹ پر کتا بن کر ہر ماہ لاکھوں روپے کمانے والی لڑکی کی حیران کن کہانی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کی ایجاد نے لوگوں کو روزگار کے ایسے حیران کن مواقع فراہم کیے ہیں کہ بعض کے متعلق سن کر تو یقین کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اب اس امریکی لڑکی ہی کو دیکھ لیں جو انٹرنیٹ پر کتا بن کر ہر ماہ لاکھوں روپے کما رہی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 21سالہ لڑکی کا نام جیانا فلپس ہے۔ اس نے ’اونلی فینز‘ (Only Fans)نامی ویب سائٹ پر اپنا پیج بنا رکھا ہے جس پر وہ کتا بن کر اپنی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی ہے اور لوگ اس کی یہ ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے لیے اسے ماہانہ 20ڈالر فیس ادا کرتے ہیں۔

اونلی فینز پر اس کے سبسکرائبرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اس سے اپنی پسند کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنواتے ہیں اور اس طرح کی ایک ویڈیو کا وہ اس سبسکرائبر سے 1ہزار ڈالر لیتی ہے۔ وہ کتے کی طرح ہاتھوں اور پیروں پر چلتی ہے، منہ سے گیند اور دیگر چیزیں اٹھا کر واپس لاتی ہے اور دیگر تمام کتوں والی حرکات کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”مجھے شروع سے ہی ایسا لگتا تھا کہ میں انسان نہیں، کتیا ہوں۔ لڑکپن میں میں شوق سے کتا بن کر ان جیسی حرکتیں کرتی تھی اور اب میرا یہ شوق یا عادت میرے لیے خاطر خواہ آمدنی کا ذریعہ بن گئی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -