بھارتی ڈراموں میں کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کا استعمال، انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا، لطیفوں پر لطیفے بننے لگے

بھارتی ڈراموں میں کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کا استعمال، انٹرنیٹ پر ہنسی کا ...
بھارتی ڈراموں میں کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کا استعمال، انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا، لطیفوں پر لطیفے بننے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹی وی ڈراموں میں کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کا ایسا استعمال کیا جانے لگا ہے کہ انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آ گیا اور لوگ اس پر لطیفے بنانے لگے ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق سٹار پلس کے مشہور ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سمیت کئی چینلز کے ڈراموں میں فیس ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی سمیت کورونا وائرس کی دیگر احتیاطی تدابیر دکھائی جا رہی ہیں، جو لوگوں کے لیے تفریح طبع کا سامان بن رہی ہیں اور ان ڈراموں کے کلپس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔
’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے ایک سین میں ایک اداکارہ نے فیس ماسک پہن رکھا ہوتا ہے اور وہ ایک طرف حیرت کے ساتھ دیکھتے ہوئے اپنا ماسک اتارتی ہے۔ جب کیمرا اس اداکارہ کی نظروں کے تعاقب میں جاتا ہے تو وہاں ایک اور اداکارہ موجود ہوتی ہے جس نے ہیلمٹ کے شیشے جیسا شیشہ لگا کر پورے چہرے کو وائرس سے محفوظ رکھنے کا اہتمام کیا ہوتا ہے۔ تب دیکھنے والوں کو پہلی اداکارہ کی حیرت کا سبب معلوم ہوتا ہے۔ یہ کلپ اولیشان نامی صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’سٹار پلس والے آج کل یہ کچھ کر رہے ہیں۔‘ اس پر کمنٹس میں ایک لڑکی نے کہا کہ ”کورونا وائرس بھی ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کو ختم نہیں کر سکا۔“ایک اور صارف نے لکھا کہ ”حفاظتی تدابیر تو ٹھیک ہے مگر یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟“ذاکر شاہ نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”وائرس کی وجہ سے پوری دنیا رک گئی ہے لیکن ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ نہیں رکے گا۔کورونا بیچارا۔“