حکومت کا پولیو کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ

حکومت کا پولیو کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ
حکومت کا پولیو کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کا پولیو کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ،حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں انجیکٹ ایبل پولیو ویکسین کی دوسری خوراک شامل کی جائے گی جو 9ماہ کی عمر میں لگے گی۔

تفصیلات کے مطابق 2025 تک انجیکٹ ایبل پولیو ویکسین دینے پر آمادگی ظاہر کردی گئی، ویکسین الائنس گاوی 2025 تک اس مقصد کیلئے ویکسین مفت فراہم کرے گا، پولیو کا دوسرا ٹیکہ 9 ماہ کی عمر میں لگایا جائے گا، انجیکٹ ایبل پولیو ویکسین کی دوسری خوراک سے پولیو کے خاتمے میں مدد ملے گی اس سے قبل بچوں کو 14 ہفتے کی عمر میں پولیو سے بچا کا پہلا ٹیکہ لگایا جاتا ہے، تاہم پولیو کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے اب پولیو سے بچا کا دوسرا ٹیکہ بھی روٹین امیونائزیشن میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -