زیادتی کا الزام لگانے والے 4 بچوں پر مدرسے کے قاری نے تیزاب پھینک دیا، انتہائی دلخراش واقعہ

زیادتی کا الزام لگانے والے 4 بچوں پر مدرسے کے قاری نے تیزاب پھینک دیا، ...
زیادتی کا الزام لگانے والے 4 بچوں پر مدرسے کے قاری نے تیزاب پھینک دیا، انتہائی دلخراش واقعہ

  

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) صادق آباد میں زیادتی کا الزام عائد کرنے والے مدرسے کے 4بچوں پر قاری نے تیزاب پھینک دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس درندہ صفت شخص کا نام قاری اسامہ بتایا گیا ہے جس پر بچوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ طالب علموں کے ساتھ بدفعلی کرتا ہے۔ اس بدبخت نے انتقام لینے کے لیے ان چاروں طالب علموں پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئے۔رپورٹ کے مطابق اس نام نہاد قاری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ دوسری طرف ریسکیو ٹیم نے بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -