’وہ دیکھو چک شہزاد میں میرا فارم ہاﺅس جو ابّا نے منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدا‘ ٹویٹر پر پاکستانی لڑکی کی ٹویٹ نے ہنگامہ برپا کردیا

’وہ دیکھو چک شہزاد میں میرا فارم ہاﺅس جو ابّا نے منی لانڈرنگ کے پیسوں سے ...
’وہ دیکھو چک شہزاد میں میرا فارم ہاﺅس جو ابّا نے منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدا‘ ٹویٹر پر پاکستانی لڑکی کی ٹویٹ نے ہنگامہ برپا کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر گاہے لوگ ازراہ تفنن کچھ ایسا سنجیدہ مذاق کر دیتے ہیںکہ ایک ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے۔ اب اس لڑکی ہی کو دیکھ لیں جس نے مزاح کے لیے اپنے باپ ہی کو بدنام کر ڈالااور لوگ تو جو سوچیں گے سو سوچیں گے لیکن اگر اس کے اس بیان پر سرکاری ادارے حرکت میں آ گئے اور ان کے گھر آ دھمکے تو؟ ماہین نامی اس لڑکی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر گزشتہ دنوں ایک ٹویٹ کی۔ ٹویٹ میں اس نے ایک خوبصورت گھر کی تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ ”چک شہزاد اسلام آباد میں ہمارا فارم ہاﺅس، جو میرے ڈیڈ نے منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدا۔ سبحان اللہ۔“

ماہین کی یہ پوسٹ آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور لوگوں کے جوابی ٹویٹس کا تانتا بندھ گیا۔ ایک شخص نے ماہین کو مشورہ دیا کہ وہ اس گھر پر’ھذہ من فضل ربی‘ لکھوا لیں ۔ایک اور صارف نے عمارت پر لگے امریکی جھنڈے کو دیکھ لیا اور لکھا کہ ”یہ امریکی ریاست منیسوٹا میں واقع چک شہزاد لگتا ہے۔“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ”ماشاءاللہ بہن، اب آپ ایک عمرہ بھی کر لیں۔“ ایک شخص نے لکھا کہ ”یہ سب میری ماں کی دعا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -