’اس اداکارہ نے میرے والد کو ہم سے چھین لیا‘ ابھرتی ہوئی ماڈل منتاشا کیانی نے الزام لگادیا

’اس اداکارہ نے میرے والد کو ہم سے چھین لیا‘ ابھرتی ہوئی ماڈل منتاشا کیانی نے ...
’اس اداکارہ نے میرے والد کو ہم سے چھین لیا‘ ابھرتی ہوئی ماڈل منتاشا کیانی نے الزام لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ سنبل اقبال پر بھی شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلق قائم کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق سنبل اقبال پر یہ الزام ماڈل واداکارہ منتاشا کیانی نے عائد کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ سنبل اقبال نے اس کے والد کے ساتھ تعلق قائم کر رکھا ہے۔منتاشا نے ثبوت کے طور پر کئی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن میں سنبل اقبال کو منتاشا کے والد کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق منتاشا کیانی کا کہنا ہے کہ سنبل اقبال نے ہمارے والد کو ہم سے ملنے سے بھی روک لیا ہے اور اب وہ ہم بیٹیوں سے نہیں ملتے۔ اپنی طویل فیس بک پوسٹ میں منتاشا کیانی لکھتی ہے کہ سنبل اقبال نے میرا والد چوری کر لیا ہے۔ یہ میرا اصلی فیس بک اکاﺅنٹ ہے اور اسے میں ہی استعمال کرتی ہوں۔ اس سے پہلے بھی میں سنبل اقبال کے میرے والد کے ساتھ تعلق کے متعلق پوسٹس کر چکی ہوں اور سنبل اقبال اس اکاﺅنٹ کو جعلی قرار دے کر اپنے کرتوت چھپانے کی کوشش کر تی آئی ہے۔ اب میں سب کو بتاتی ہوں کہ یہ اکاﺅنٹ اصلی ہے اور میں ہی اسے چلاتی ہوں۔ میں سنبل اقبال سے پوچھتی ہوں کہ وہ میرے بابا کے ساتھ کیوں گھوم رہی ہے؟ اس کا میرے بابا کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟“

 منتاشا لکھتی ہیں کہ سنبل کئی سالوں سے میرے والد کے ساتھ تعلق میں ہے اور وہ میرے والد کو بلیک میل بھی کرکے ہم سے بھی دور رہنے پر مجبور کر رہی ہے۔ منتاشا نے ایک فون کال کی ریکارڈنگ بھی فیس بک پر پوسٹ کی ہے جس میں سنبل اقبال اور ندیم کیانی گفتگو کر رہے ہوتے ہیں۔ اس گفتگو سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ دونوں گزشتہ 12سال سے تعلق میں ہیں اور ندیم کیانی سنبل اقبال کے تمام اخراجات برداشت کر رہا ہے۔

مزید :

تفریح -