بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے ایسی چیز برآمد ہوگئی کہ ایئر پورٹ حکام بھی دیکھتے رہ گئے

بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے ایسی چیز برآمد ہوگئی کہ ایئر پورٹ حکام بھی ...
بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے ایسی چیز برآمد ہوگئی کہ ایئر پورٹ حکام بھی دیکھتے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کے قبضے سے سونے کے زیورات، موبائل فونز اور کرنسی برآمد کرلی گئی۔

پاکستانی مسافر شہاب حسین غیر ملکی ایئر لائنز کی پرواز 221 سے امریکا سے براستہ ابوظہبی کراچی پہنچا تھا۔ مسافر نے گرین چینل کی سہولت کا فائدہ اٹھایا اور سکیننگ کے بغیر ارائیول ہال سے باہر جا رہا تھا کہ کسٹمز کے عملے نے شک کی بنیاد پر اسے روک لیا۔

سکیننگ کے بعد مسافر کے 3 سوٹ کیس اور ایک شولڈر بیگ کو ایگزامینیشن کاؤنٹر میں کھولا گیا۔ لاشی کے دوران 21 لاکھ روپے مالیت کے 45 موبائل فونز، 10855 روپے مالیت کی کاسمیٹکس مصنوعات، 33400 روپے مالیت کا فوڈ سٹف برآمد ہوا۔

مسافر کے کپڑوں کی جیبوں سے 295 گرام کے سونے کے زیورات، 13 ہزار 410 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ کسٹمز حکام کے مطابق کرنسی اور زیورات کی کل مالیت 68 لاکھ 76 ہزار 260 روپے  ہے۔

مسافر کو کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے۔