افسروں کی من مانیوں کے آگےسپیڈ بریکرلگ گیا ،پنجاب پولیس میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ 

افسروں کی من مانیوں کے آگےسپیڈ بریکرلگ گیا ،پنجاب پولیس میں بڑی تبدیلی کا ...
افسروں کی من مانیوں کے آگےسپیڈ بریکرلگ گیا ،پنجاب پولیس میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس افسر اب ماتحت عملے کوغلطی سے زیادہ یا کم سزا نہیں دے سکیں گے،ڈسپلن سے ہٹ کرسزا دینے پر فوری طور پر سسٹم الرٹ جاری کردے گا،آئی جی پنجاب کے حکم پرڈسپلن میٹرکس پرسزاؤں کو یقینی بنانے کے لئے سسٹم میں مزید فیچرز شامل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس افسر اب ماتحتوں کوغلطی سے زیادہ یا کم سزا نہیں دے سکیں گے آئی جی پنجاب کے حکم پرڈسپلن میٹرکس پرسزاوں کو یقینی بنانے کے لئے سسٹم میں مزید فیچرز شامل کردیے گئے۔ افسروں کی جانب سے پہلے ملازمین کوسزا اپنی مرضی سے دی جاتی تھی اور اکثرکیسز میں بلاوجہ سزائیں سامنے آتی تھی جبکہ منظور نظرکوہرسزاکی معافی ہوجاتی تھی ایسی شکایات کو مدنظررکھتے ہوئے سابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ڈسپلن میٹرکس کا آغاز کیا اور سختی سے اس کے مطابق سزائیں دینے کا حکم دیا تھا۔ افسروں کی جانب سے میٹرکس پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آئی جی شعیب دستگیر کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پولیس اہلکاروں کو سزا ڈسپلن میٹرکس کے مطابق نہ دینے والے افسروں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -