کورونا وائرس کے باوجود کراچی کی مویشی منڈی میں کتنے جانور آگئے؟

کورونا وائرس کے باوجود کراچی کی مویشی منڈی میں کتنے جانور آگئے؟
کورونا وائرس کے باوجود کراچی کی مویشی منڈی میں کتنے جانور آگئے؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں سجنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی اپنے جوبن پر پہنچنے لگی ہے، اب تک اس منڈی میں 2 لاکھ سے زائد جانور لائے جاچکے ہیں۔

کراچی میں سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا آغاز 22 جون سے ہوا تھا اور اب اس میں جانوروں کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے۔ اب تک منڈی میں 2 لاکھ سے زائد جانور لائے جاچکے ہیں۔

48 بلاکش پر مشتمل منڈی میں بڑے جانور کے فی کس 1600 اور چھوٹے جانور کے فی کس 100 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ شہریوں کے داخلے اور باہر جانے کیلئے الگ الگ گیٹ بنائے گئے ہیں، خریدار گیٹ نمبر ایک سے داخل ہو کر گیٹ نمبر 7 سے باہر جاتے ہیں۔ منڈی میں مجموعی طور پر 8 گیٹ ہیں جن میں سے 4 فنکشنل ہیں۔

مویشی منڈی کے ترجمان یاور رضاچاولہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب پہلے روز سے ہی احتیاطی تدابیر اختیارکی جا رہی ہیں، انٹری گیٹ پرسینیٹائزرگیٹ نصب کر کے ہر آنے والے شخص پر اسپرے کیا جاتاہے، تھرموگن سے بخارچیک کیا جاتا ہے،ماسک کے بغیر کسی بھی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ بچوں اور 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -